عرفان جاوید صاحب کی تازہ ترین کتاب۔ آدمی – “آدمی” کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب چند زندگی بر دوش، عجوبہ روزگار، نادرہ کار لوگوں کی فکر آفریں وزندگی آموز داستانوں پر مشتمل ہے۔ ایسی کتابیں کم کم لکھی گئی ہیں اور اردو میں تو بہت ہی کم عمیق مشاہدے، دل آویز نشر ، دل چسپ بیان اور منفر د وانوکھے موضوعات و کرداروں پر تحریر کردہ یہ کتاب ایک اہم تصنیف کا درجہ رکھتی ہے۔
عرفان جاوید لاہور میں پیدا ہوئے ، گورنمنٹ کالج لاہور، انجینئرنگ یونی ورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سندھ یونی ورسٹی سے عمرانیات ( ماسٹرز ) میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بیرون ملک سے کئی کورسز کر چکے ہیں۔ ان کی سیاسیات پر ایک کتاب مختلف کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں بہ طور ریفرنس بک پڑھائی جاتی رہی ہے۔ انھوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز احمد ندیم قاسمی کے موقر ادبی رسالے “فنون” سے کیا۔ ان کی تخلیقات پاک و ہند کے نمایاں اور موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کے انگریزی مضامین بھی مختلف رسائل و جرائد میں شرمندہ اشاعت ہوئے ہیں۔ ان کے افسانوں کا ایک مجموعہ ” کافی ہاؤس ، خاکوں کی معروف کتاب “دروازے” ، خاکوں اور تذکروں پر مشتمل کتاب “سرخاب” اور علمی و فکری مضامین پر مشتمل وقیع تصنیف “عجائب خانہ” شائع ہوکر عوام و خواص میں وسیع پیمانے پر شرف قبولیت پاچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے آصف اسلم فرخی محمد الیاس اور محمد حمید شاہد کے افسانوں کے انتخاب مع مقدمات “سمندر کی چوری” ”مورتیں” اور “اندر کا آدمی” کے عنوانات سے شائع ہو چکے ہیں۔”آدمی” کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب چند زندگی بر دوش، عجوبہ روزگار، نادرہ کار لوگوں کی فکر آفریں وزندگی آموز داستانوں پر مشتمل ہے۔ ایسی کتابیں کم کم لکھی گئی ہیں اور اردو میں تو بہت ہی کم عمیق مشاہدے، دل آویز نشر ، دل چسپ بیان اور منفر د وانوکھے موضوعات و کرداروں پر تحریر کردہ یہ کتاب ایک اہم تصنیف کا درجہ رکھتی ہے۔
Title: AdmiAuthor: Irfan JavedSubject: Character Sketches, EssaysISBN: 9693534670Language: UrduNumber of Pages: 255Year of Publication: 2023
Fast delivery within 72 Hours Except Karachi

Admi – Irfan Javed آدمی ۔ عرفان جاوید۔
₨ 900
Shipping & Delivery
- Pak Post delivery
Our courier will deliver to the specified address
2-3 Days
- DHL Courier delivery
DHL courier will deliver to the specified address
2-3 Days
Description
Customer Reviews
Rated 0 out of 5
0 reviews
Rated 5 out of 5
0
Rated 4 out of 5
0
Rated 3 out of 5
0
Rated 2 out of 5
0
Rated 1 out of 5
0
Be the first to review “Admi – Irfan Javed آدمی ۔ عرفان جاوید۔” Cancel reply
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.